Email Subscription

Monday, 4 May 2020

زہین ترین پاکستانی دماغ سازشی تھیوری ویکسین اور بل گیٹس

WORLD NEWS
سازش نما خبر یہ پھیلائی جارہی ہے کہ #بل_گیٹس #کروناویکسین کے زریعے دنیا بھر کے انسانوں (خاص طور پر ہم پاکستانیوں) میں ایک نینو چپ ڈال دے گا جس سے بل گیٹس ہمارے خیالات پڑھ سکے گا اور ہمیں کنٹرول کرسکے گا

یا اللّٰہ۔۔۔

آپ کے دماغ میں وہ کون سے اچھوتے خیالات پیدا ہورہے ہیں جنھیں بل گیٹس جیسا کامیاب ترین انسان جاننا چاہے گا؟ 

آپ اپنی زندگیوں میں وہ کون سے خفیہ مشنز سر انجام دے رہے ہیں جو بل گیٹس کنٹرول کرنا اور آپکو باز رکھنا چاہے گا؟

آپ #سوشل_میڈیا پر کیا گھستے ہیں، اپنی محبوباؤں، بیویوں کو کون سے سستے ڈائیلاگز مارتے ہیں، اپنے سیاسی مخالفین کو کون سی گالیاں دیتے ہیں، دوستوں پر آپکی کتنی  ادھاری ہے، اپنے باس، ساس، بہو کے پیٹھ پیچھے کیا بولتے ہیں، اس سب میں بل گیٹس کو کیا دلچسپی ہوگی کہ وہ اتنا لمبا چکر چلا کر آپکو نینو چپ پلائے اور ان "عظیم خیالات" کو جانے؟

آپ جیسوں کی وجہ سے دنیا کی توجہ جینوئن سازشوں سے بھی ہٹ جاتی ہے اور وہ اسے conspiracy theories کہہ کر مذاق اڑاتے ہیں

خدا کے لیے، اپنے دماغ کو تھوڑی زحمت دیجیے اور ان سستی سازشی تھیوریوں کا چارہ بننا بند 
یجیے۔۔۔۔۔!!!!
اب تھوڑا سنجیدگی سے مطالع کیجئے کیوں کے ابھی تک دنیا میں ہمارا صرف مذاق اڑایا جاتا ہے 

- انسانی دماغ میں لگ بھگ سو ارب نیورونز ہوتے ہیں جن کی منظم فائرنگ سے سوچ پیاد ہوتی ہے- ابھی تک ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ نیورونز کی فائرنگ سے سوچ کیسے پیدا ہوتی ہے چنانچہ یہ فرض کر لینا کہ کوئی ایسی چپ ایجاد ہو گئی ہے جو انسانی سوچوں کو کنٹرول کر سکے محض بی گریڈ سائنس فکشن موویز میں ہی ممکن ہے حقیقت میں ایسا اگلے سو برسوں میں بھی ممکن نہیں ہو پائے گا- اس پر یہ کہنا کہ یہ نینو چیپ اتنی چھوٹی ہے کہ انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل کی جا سکتی ہے؟ یہ دعویٰ تو کوئی ایسا شخص ہی کر سکتا ہے جس کے ذہن میں صرف سازشی سوچیں ہی آتی ہیں لیکن جسے ٹیکنالوجی کی ابجد کی بھی خبر نہیں ہے- آپ کا کمپیوٹر اور سیل فون انسانی دماغ سے لاکھوں گنا کم ذہانت رکھتا ہے اور اس کا پروسیسر اتنا بڑا ہوتا ہے کہ سرنج کی سوئی تو کجا خود سرنج کی باڈی میں بھی فٹ نہیں ہو سکتا- پراسیسرز کو بجلی چاہیے ہوتی ہے جو وہ بیٹری سے حاصل کرتے ہیں- فون ایک دن استعمال کریں تو بغیر چارج کیے استعمال نہیں کر سکتے- ایسا پراسیسر بنانا جو نظر نہ آئے لیکن برسوں تک بغیر بیٹری کے کام کرتا رہے، ایسا تو سائنس فکشن میں بھی کم ہی ہوتا ہے- پھر یہ سوچیے کہ انجکشن تو عموماً بازو میں لگایا جاتا ہے، یہ 'نینو چپ' بازو میں داخل ہو کر دماغ تک کیسے پہنچے گا؟ انسانی جسم کا مدافعتی نظام ہر بیرونی شے پر فوراً حملہ کر کے اس کے گرد خون کا لوتھڑا بنا دیتا ہے- اگر بالفرض کوئی ایسی چپ جسم میں داخل کر بھی دی جائے (جو کہ ممکن نہیں ہے) تو بھی اس کے گرد فوراً خون کا لوتھڑا بن جائے گا- اب یہ خون کا لوتھڑا اگر دماغ میں پہنچ جائے تو انسان کو سٹروک ہو جائے گا کیونکہ یہ خون کی نالی میں پھنس جائے گا جس سے دماغ کو خون کی سپلائی منقطع ہو جائے گی- اگر یہ دل کے مسلز کو خون پہنچانے والی رگوں میں پھنس جائے تو ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے

چنانچہ اگر کوئی ایسی خفیہ چپ کی بات کرتا ہے تو آپ اسے فوراً چپ کروا دیجیے- سازشی نظریات کو پھیلنے سے اسی طرح روکا جاتا ہے جس طرح وائرس کو پھیلنے سے روکا جاتا ہے- براہِ کرم سازشی نظریات کو روکنے میں اپنا کردار ادا کیجیے- انہیں بلا سوچے سمجھے شیئر مت کیجیے اور جس نے آپ کے ساتھ ایسے بے سروپا خیالات شیئر کیے ہیں انہیں بھی متنبہ کیجیے کہ وہ انجانے میں ہی سہی، جھوٹ پھیلانے میں معاون ہو رہے ہیں جو ایک اخلاقی جرم ہے

No comments:

Post a Comment